5 اکتوبر، 2018، 5:46 PM

جنوبی کوریا، سابق صدر کو کرپشن کے الزام میں 15 سال قید کی سزا

جنوبی کوریا، سابق صدر کو کرپشن کے الزام میں 15 سال قید کی سزا

جنوبی کوریا کے سابق صدر لی میونگ بک کو کرپشن کے الزام میں 15 سال قید اور 13 ارب وون جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا کے سابق صدر لی میونگ بک کو کرپشن کے الزام میں 15 سال قید اور 13 ارب وون جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ جنوبی کوریا کی ضلعی عدالت میں سابق صدر لی میونگ بک پرعائد کرپشن کے الزامات کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق صدر لی میونگ بک طبعیت کی ناسازی کے باعث عدالت میں حاضر نہیں ہوئے تھے۔ فریقین کی دلائل سننے کے بعد عدالت نے سابق صدر کی غیرموجودگی میں فیصلہ سناتے ہوئے لی میونگ بک کو مجرم قرار دیا اور 15 سال قید کی سزا سنادی۔ سابق صدر کو 13 بلین وون جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

مقامی عدالت کے جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سابق صدر لی میونگ بک نے الیکٹرانکس کمپنی سام سنگ کے چیئرمین سے معافی کے عوض اربوں وون بطور رشوت وصول کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ دوسری جانب سام سنگ کی انتظامیہ نے سابق صدر کو رقم کی فراہمی سے انکار کیا تھا اسی طرح 2008 سے 2013 تک صدر کے عہدے پر فائز رہنے والے سابق صدر لی میونگ بک نے اپنے خلاف دائر کرپشن کے مقدمات کو سیاسی قرار دیا تھا۔

News ID 1884538

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha